اے ڈی بی کی سیلاب متاثرین کیلئے 30لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ ڈالر گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فراہم کی گئی رقم سیلاب زدگان کی امداد، فوڈ سپلائی، ٹینٹ خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ جولائی کے دوران پاکستان میں پیشگوئی سے 60 فیصد سے زائد بارشیں ہوئی، جس کی باعث آنے والے سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اے ڈی بی نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں ایک ہزار سے زائد اموات جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک مختلف ممالک کی جانب سے ایک کھرب 31 کروڑ سے زائد کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلان کی گئی امداد میں سے ورلڈ بینک کی جانب سے 82 کروڑ فراہم کرے گا۔