ٹرین آپریشن کی معطلی میں مزید توسیع

ریلوے ٹریک زیر آب آنے کے باعث کراچی سے مسافر ٹرینیں یکم ستمبر 2022 کو بھی معطل رہیں گی۔

کراچی کا ملک بھر سے ٹرین رابطہ ساتویں روز بھی منقطع رہے گا۔ تمام ریزرویشن دفاتر کو 31 اگست کی بکنگ کرنے سے روک دیاگیا تھا۔

31 اگست تک پیشگی بکنگ کرانے والوں کو ٹکٹ کی تمام رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین آپریشن 26 سے 30 اگست تک معطل کیا گیا تھا۔

سی ای او ریلوے تیمور غلزئی نے لاہور سے حیدرآباد تک ریلوئے ٹریک کا معائنہ کیا۔ روہڑی سے نوابشاہ تک 4گھنٹے کاسفر 20کلومیٹر کی اسپیڈ پر اسپیشل چیکنگ ٹرین نے 9گھنٹے میں طے کیا۔

ٹریک پر پانی اور کمزور ہونے کی وجہ سے ٹرین اسپیڈ کاشن پر رکھی جا رہی ہے۔ 6گھنٹےکا سفر سولہ گھنٹے میں طے ہونے سے ریلوے کو مالی نقصان ہو گا۔

نوابشاہ سے بوچیری اور خیر پور تک ریلوے ٹریک پر پانی موجود ہے۔ بھریا روڈ سے پڈ عیدن تک ریلوئے ٹریک پر سات انچ سے زیادہ پانی جمع ہے۔