ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: ستمبرکیلئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 36 پیسے فی کلوکمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 211 روپے 55 پیسے فی کلو ہوگی۔