قومی ائر لائن کو فری ٹکٹس ختم کرنیکا حکم 

 اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے کہا ہے کہ کسی کو سہولت دینے کے لیے نظریہ ضرورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

قومی ائرلائن کی پریمیئر سروس شروع کرنے، سروس میں 3 ارب 19 کروڑ کا نقصان ہونے اور انکوائری بند کرنے سے متعلق بحث کے دوران چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ پی آئی اے کا دشمن وہ ہے جس نے بزنس کلاس ختم کی۔

 پارلیمنٹ کی پبلک اکانٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں ایوی ایشن ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 2019-20 کا جائزہ لیا گیا۔

 پی اے سی نے گوادر ائرپورٹ کے لیے مختص 1.8 ارب کے فنڈز استعمال نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو بیرونی اور بعض اندرونی قوتیں سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ 

پی اے سی نے پی آئی اے کو فری ٹکٹ ختم کرنے کا حکم دے دیا چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ کسی کو سہولت دینے کے لیے نظریہ ضرورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پی آئی اے کا دشمن وہ ہے جس نے بزنس کلاس ختم کی۔

 پی آئی اے مالیاتی خسارے کا شکار ہے اور افسران اور ان کے اہل خانہ کو مفت ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔ پبلک اکانٹس کمیٹی نے پی آئی اے کو فری ٹکٹس ختم کرنے کا حکم دے دیا۔