زمبابوے نے آسٹریلیا کوشکست دیکر سب کو حیران کردیا

کینبرا : آسٹریلیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین لاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے نے فتح اپنے نام کرلی۔

ٹونی آئرلینڈ اسٹیڈیم ٹانس ویل کے مقام پر کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار شکست دی ہے جس سے زمبابین کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

زمبابوے ٹیم نے 142 کے جواب میں اپنی اننگز کا اندز شاندار طریقے سے کیا اور ٹیم نے 142رنز کا ہدف 39ویں اوور میں باآسانی پورا کرلیا۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی دو میچ جیت کر اپنے نام کر چکی تھی۔

آسٹریلیا نے پہلے میچ میں 5 وکٹوں اور دوسرے میچ 8 وکٹوں سے زمبابوے کو شکست دی تھی۔

کینگروز کی قیادت آرون فنچ نے جبکہ زمبابوے کی ٹیم کو ریگیس چکابوا نے کی۔