آئی سی سی رینکنگ: رضوان ٹی 20 کے نئے بادشاہ بن گئے

دبئی: آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کپتان بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی،تاہم بابر نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک ہزاردنوں  سے زائد نمبر ون پوزیشن پر بادشاہت برقرار رکھی تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں محمد رضوان کے پوائنٹس  کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ بابراعظم  794 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک ہزاردنوں  سے زائد نمبر ایک پوزیشن پر بادشاہت برقرار رکھی تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔

جنوبی افریقہ کے مارکم تیسرے، بھارت کے سوریا کمار چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح بولنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں، جنوبی افریقہ کے تبریز شمشی دوسرے، انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ شاداب خان 14 ویں اور شاہین شاہ آفریدی کا 15 واں نمبر ہے۔

آل راونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی نے پہلی پوزیشن پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔