اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اسلام آباد پہنچتے ہی عالمی برادری سے سیلاب کے متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ہی متاثرین سے ملاقات کریں گے‘اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے جمعہ کے دن پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام نے استقبال کیاسیکرٹری جنرل کے اس دو روزہ دورے کا مقصد تباہ کن سیلاب کی صورت حال پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی بارشوں سے سیلاب میں جون سے اب تک تقریباً ایک ہزار تین سو سے بھی زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں‘اقوام متحدہ کے سربراہ اپنے اس دورے کے دوران سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ہی متاثرین سے ملاقاتیں کریں گے وہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر حکومتی و فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے‘ اسلام آباد پہنچتے ہی سیکرٹری جنرل نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے پاکستان میں اپنی آمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ”سیلاب کے سبب ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد میں یہاں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی گہری یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے پاکستان پہنچ چکا ہوں“انہوں نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے لئے امداد کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا”ایک ایسے وقت جب پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے‘ میں عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر تعاون کی اپیل کرتا ہوں“سیکرٹری جنرل نے اپنے اس دورے سے کچھ روز پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مدد کے لئے فوری طور پر 16 کروڑ امریکی ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ کی اپیل کی تھی ایک تخمینے کے مطابق ان سیلابوں سے کم سے کم دس ارب امریکی ڈالر کا نقصان پہنچا ہے اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے سبب ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد وہ یہاں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی گہری یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے پاکستان پہنچے ہیں‘گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سربراہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے حوالے سے سخت قسم کی تنبیہ بھی جاری کی تھی اس وقت انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ”آئیے ہم اپنے سیارے کو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کی طرف لے جانے سے گریز کریں آج پاکستان ہے‘ کل یہ آپ کا بھی ملک ہو سکتا ہے لاکھوں سیلاب زدہ پاکستانیوں خصوصاً خواتین کو طبی مدد کی ضرورت ہے‘ اب تک اقوام متحدہ کے ادارے اور کئی ممالک پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے امداد کے درجنوں طیارے بھیج چکے ہیں‘ ادھر امریکہ نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 30 ملین امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے‘پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے دورے پر آنیوالے ایک امریکی سفارت کار سے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کیخلاف اپنی جنگ تیز کرنی چاہیے تاکہ ملک میں مزید مہلک سیلابوں سے بچا جا سکے۔چولیٹ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے اور امدادی بندوبست کے سلسلے میں صلاح مشورے کے لئے اسلام آباد پہنچنے تھے‘ اس میں اب تک1,391 افراد ہلاک نیز 33 لاکھ سے بھی زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 50 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔