پاکستان نے بھارت کو  ہرا کر  پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے بھارت کو  ہرا کر  پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والی عالمی پولو چیمپئن شپ 2022 کے کوالیفائنگ میچ میں پاکستان نے دوسرے پلے آف میں بھارت کو شکست دی۔

پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا، پاکستان نے زون ای سے  پولو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے حمزہ معاذ نے 6 جب کہ میکائل سمیع نے ایک گول کیا۔

پاکستان پولو ٹیم اکتوبر میں امریکا میں ہونے والے مین راؤنڈ میں کھیلےگی۔