نسیم شاہ کی دھانی کیساتھ سندھی گانا گانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے فاسٹ بولر جہاں اپنی گیند سے بیٹر کے چھکے چھڑاتے ہیں وہیں اپنی سریلی آواز سے مداحوں کو خوب محظوظ بھی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں سندھی گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہنواز دھانی کی مختلف ویڈیوز  وائرل ہو چکی ہیں جس میں کہیں دھانی اپنے ساتھ کھلاڑیوں کو مٹھائی کھلاتے اور کہیں کرسیاں صاف کرتے بھی دیکھے جا چکے ہیں۔