آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی کی ویڈیو پی سی بی نے شیئر کردی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت سے 23 اکتوبر کو کھیلے گا۔
ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا تھا جس میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
قومی اسکواڈ میں شان مسعود کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی اور سرفراز احمد کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
اب پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی نئی جرسی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور دو خواتین کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔