ورلڈ کپ میں نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی جوڑی بیٹرز کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگی، مہیلا جے وردنے

سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی جوڑی بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگی۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے پاکستان کے پیس اٹیک کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کی ٹیم میں واپسی کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بولنگ اٹیک زیادہ مضبوط ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی واپسی اور حارث رؤف کی بولنگ کے ساتھ پاکستان کا بولنگ اٹیک زیادہ مضبوط نظر آئے گا۔

جے وردھنے نے کہا کہ وہ نوجوان تیز گیند باز نسیم شاہ سے  متاثر ہیں خاص طور پر جس طرح انہوں نے اس رفتار سے گیند کو سوئنگ کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نسیم اور شاہین کی فاسٹ بولنگ جوڑی آسٹریلوی پچوں پر مہلک ثابت ہوگی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بہت سے ابتدائی بلے بازوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹی 20 آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے شروع ہوگا قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو کھیلے گی۔