معروف کرکٹر عثمان شنواری کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور کی مقامی کرکٹ لیگ میں کھلاڑی کے انتقال کی خبر کے بعد قومی کرکٹر عثمان شنواری نے ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔

لاہور میں ایک لیگ کے میچ کےدوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر عثمان شنواری انتقال کرگئے۔

مقامی کھلاڑی کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر عثمان شنواری سے متعلق غلط خبر شیئر کی گئی۔

تاہم عثمان شنواری نے  ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ  میں بالکل ٹھیک ہوں، پوری فیملی کو لوگ کالز کر رہے ہیں۔

انہوں نے درخواست کی کہ خبر چلانے سے پہلےتصدیق کرلیا کریں۔

لاہور  میں ایک لیگ کے میچ کےدوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر انتقال کرگئے۔

لیگ انتظامیہ کے مطابق لاہور میں مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ کے دوران عثمان شنواری نامی کرکٹر فیلڈنگ کے دوران زمین پر گر گئے۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ  روز لیگ میچ میں پیش آیا۔