پاکستان 200ٹی 20میچز کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان کرکٹ  ٹیم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔

 پاکستان دنیا کی پہلی ٹیم ہے جو 200واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے، گرین شرٹس نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف برسٹل میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان ٹیم کا 200واں ٹی ٹوئنٹی میچ ہے ۔

 پاکستان ٹیم نے 200 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 121 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے اور 70 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تین ٹی ٹوئنٹی ٹائی ہوئے ، دو ٹائی میچز میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ ایک ٹائی میچ میں پاکستان کو کامیابی ملی۔اس کےعلاوہ 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔