بھارتی ٹیم کا اہم بولر ٹی 20ورلڈکپ سے باہر

بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے بڑا دھچکا لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر  ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بمراہ کمر میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھلایا گیا۔

بعدازاں پریکٹس سیشن کے دوران بمراہ نے پھر سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کے باعث ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بمراہ کمر کے فریکچر کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بار بار تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔