ناصر حسین نے بھی عامر جمال کی تعریف کردی

انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے بھی پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی تعریف کو پل باندھ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق کھیلوں کی معروف ویب سائٹ’ کرک ٹریکر’ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے آل راؤنڈر عامر جمال کے بارے میں کہا کہ اس نے کھبی پی ایس ایل نہیں کھیلا، وہ صرف 12 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر پاکستانی ٹیم میں شامل ہوا۔

ناصرحسین کا کہنا تھا کہ اس دباؤ والے کھیل میں فاسٹ بولر نے جس طرح ‘یارکرز’ کی وہ شاندار اور قابل تعریف ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے آخری اوور میں 15 رنز کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو 6 رنز سے فتح دلائی تھی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عامر جمال کا کہنا تھا کہ کپتان نے مجھ پر بھروسہ کیا ، میں نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بولنگ کی اور ٹیم کو کامیابی دلوائی۔