قومی کرکٹرز کارکردگی، رمیز راجہ ٹیم کی حمایت میں آگئے

'پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھیلنے کا اپنا انداز اور طریقہ ہے اور میرے حساب سے اس میں کوئی غلطی نہیں ہے' .چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم نے اسی انداز میں 12 ماہ میں 80 فیصد کی شرح سے کامیابیاں حاصل کی ہیں، ٹیم نے سنسنی خیز میچز جیتے اور مختلف  ایونٹس کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ 'انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئرز آف دی ایئر میں قومی کرکٹرز آئے، اتنی بڑی تعداد میں ایساکہاں ہوتا ہے؟ کہا جاتا ہے کہ بٹن دبائیں اور آسٹریلیا کی طرح جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلیں،یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہم پرانے زمانے کی کرکٹ کھیلتے ہیں، یہ ماڈرن ڈے کرکٹ نہیں ہے'۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ 'میں اس تجزیے کو درست مانتا ہوں لیکن ٹیم نے اسی طرح کامیابی بھی حاصل کرتی رہی ہے،  ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے ہم نے ایک طریقہ کار شروع کیا ہے، 100  کرکٹرز کا پاتھ وے پروگرام اور پاکستان جونیئر لیگ اسی کا حصہ ہے'۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق اگلے چار برسوں میں آپ کو تیار گھوڑے ملیں گے جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتے ہوں گے، ہم موجودہ ٹیم پر اتنا ہی دباؤ ڈالیں گے جتنا ڈال سکتے ہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹمپرامنٹ بہتر ہو رہا ہے اور وہ فائٹ کر رہے ہیں۔