سہ ملکی سیریز؛ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم  سہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔

سیریز میں پاکستان اور بنگلا دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،سہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔
قومی اسکواڈ لاہور سے کرائسٹ چرچ پہنچا ہے،اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔