ٹی 20کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز کی ڈبل سنچری

بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے کھیلنے والے رحمان کارن وال نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

اٹلانٹا اوپن ٹی 20 لیگ میں انہوں نے 77 گیندوں پر 22 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 205 رنز بنائے۔

6 فٹ 6 انچ لمبے کرکٹر نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔

اٹلانٹا فائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں ایک وکٹ پر 326 رنز بنائے۔

جواب میں اسکوائر ڈرائیو 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 154 رنز بنا سکی۔

رحمیم کارن وال نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ وہ 360 ڈگری کے کھلاڑی ہیں اور گیند بازوں کا پیچھا کرنا پسند کرتے ہیں۔

66 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انہوں نے 147.49 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1146 رنز بنائے ہیں۔