شاداب خان کو کیوی مداح نے شادی کی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو نیوزی لینڈ کی ایک خاتون مداح نے شادی کی پیشکش کر دی۔

حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد شاداب کی کچھ مداحوں کے ہمراہ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کرکٹر نے اپنا ٹراؤزر ایک مداح کو بطور تحفہ دیا۔

اس کے علاوہ کچھ فینز کو شاداب نے آٹوگرافز بھی دیے اور کچھ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

جس مداح کو شاداب نے ٹراؤزر دیا اس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ شاداب کو بے حد پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھا کھلاڑی ہے، میں شاداب سے محبت کرتی ہوں'۔