قومی  ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے برسبین پہنچ گئی

قومی  ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے برسبین پہنچ گئی۔

پاکستان ٹیم کرائسٹ چرچ سے آکلینڈ اور پھر برسبین پہنچی جہاں ٹیم ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم 17 اکتوبر کو انگلینڈ اور 19 اکتوبر کو افغانستان سے وارم اپ میچ کھیلے گی جس کے بعد اسکواڈ 20 اکتوبر کو برسبین سے میلبرن پہنچے گا۔

کپتان بابراعظم ایک روز پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔