اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں مصر نے پاکستان کو شکست دے دی

قطر میں کھیلے گئے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں مصر نے پاکستان کو شکست دے دی۔

مصر نے پاکستان کو پنالٹی ککس  پر شکست دی اور یوں پاکستان ایونٹ میں سلور میڈل کا حقدار رہا۔ فائنل میں پنالٹی پر پاکستان کو 3-4 سے شکست ہوئی۔

اس سے قبل پاکستان نے پنالٹی ککس پر برازیل کو 1-3 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔