شاہین آفریدی کی گیند پر افغان اوپنر رحمٰن اللہ گرباز زخمی: ویڈیو

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی کی گیند پر افغان اوپنر زخمی ہوگئے۔

میچ کے آغاز پر پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے۔

شاہین کی یارکر گیند وکٹ کیپر بیٹر گرباز کے بائیں پاؤں میں لگی جس کے بعد وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آئے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے پیٹھ پر اٹھا کر لے جایا گیا۔

بعدازاں گیم ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گُرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق گرباز کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا معائنہ کیا جائے گا۔

تاہم پاکستان اور افغانستان کا میچ نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہی بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

واضح  رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان کا انگلینڈ سے ہفتے کے روز میچ ہوگا۔