ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیکر سپر 12 مرحلے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں  اسکاٹ لینڈ نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے 133 کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایورائن نے 58 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ سکندر رضا نے ایک بار پھر 40 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

زمبابوے کے سکندر رضا کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔