ٹی ٹوئنٹی سپر 12 مرحلہ؛ پاکستان کے میچز کا مکمل شیڈول جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے میچز کب، کہاں اور کس کے ساتھ ہونگے حتمی شیڈول سامنے آگیا۔

پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار 23 اکتوبر سہ پہر 1 بجے میلبرن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کا دوسرا میچ جمعرات 27 اکتوبر شام 4 بجے پرتھ میں زمبابوے کے ساتھ ہوگا۔

تیسرے میچ میں اتوار 30 اکتوبر صبح 12 بجے پرتھ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان کے مدمقابل ہوگی۔

پاکستان کا چوتھا میچ سڈنی میں جمعرات 3 نومبر سہ پہر 1 بجے جنوبی افریقا کے ساتھ ہوگا۔

پاکستان کا پانچواں میچ اتوار 6 نومبر صبح 9 بجے ایڈلیڈ میں بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا۔