ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لیںڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لیںڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیدیا۔

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ابتداء میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 16 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ڈیون کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

فن کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے کامیاب نہ ہوسکا، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افتتاحی میچ ہے کوشش ہوگی حریف ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کریں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ موسم کے باعث ہم بھی فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی میزبان آسٹریلیا کو بڑا ٹارگٹ دیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ:

کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔