زمبابوے کیخلاف قومی ٹیم میں 4فاسٹ بولرز کو شامل کئے جانیکا امکان

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کل اپنے دوسرے میچ میں زمبابوے کے خلاف پرتھ کے میدان میں اترے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں کل چار فاسٹ بولرز کھلائے جانے کا امکان ہے، محمد وسیم جونیئر کو زمبابوے کے خلاف فائنل الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وسیم جونیئر کی جگہ بنانے کیلئے حیدر یا آصف  علی میں سے ایک کو ڈراپ کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کی فٹنس میں بھی بتدریج بہتری آئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔