پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومت نے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد : حکومت نے تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے قائم کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے 4 ارکان بڑھا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کابینہ کمیٹی میں مزید ارکان کا اضافہ کردیا گیا۔

کمیٹی میں مزید 4 ارکان بڑھا دئیے گیے ، جس کے بعد ارکان کی تعداد 13 ہوگئی، کمیٹی میں حنیف عباسی ، خالد مگسی، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری اور طارق بشیرچیمہ کے نام شامل کئے گئے۔

کمیٹی کے سربراہ رانا ثنا اللہ ہوں گے، اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعدرفیق اورقمر زمان کائرہ ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول، اے این پی کے میاں افتخار، مولانااسد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلئے تیار ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔