ٹی20 ورلڈکپ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 180 رنز کا ہدف دیدیا

برسبین: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 21 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 180 رنز کا ہدف دیدیا۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا-

 کپتان جوز بٹلر نے کیوی بالرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 47 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے، اوپنر ایلکس ہیلز نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی-

 ان کے علاوہ لیام لیونگسٹن 20، معین علی 5، ہری بروک 7، بین اسٹوکس 8 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 جبکہ مچل سیٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔