فیفا ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے دی

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔

مراکش کی جانب سے پہلا  گول 73 ویں منٹ میں عبدالحامد نے کیا جبکہ دوسرا گول میچ کے اختتامی مراحل میں ذکریا نے اسکور کیا۔

بیلجیئم کے خلاف فتح کے بعد مراکش گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا۔ 

اس سے قبل رواں ورلڈکپ نے سعودی عرب نے ارجنٹائن جبکہ جاپان نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔