بین سٹوکس نے ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کو عطیہ کردی

ٹیسٹ سیریز کے لیے  پاکستان میں موجود مہمان انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔

بین اسٹوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تاریخی سیریز کے لیے پہلی مرتبہ پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیلاب نے ملک اور عوام کو خاصا متاثر کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس کھیل نے مجھے زندگی میں بہت کچھ دیا ہے، لیکن اب میں اس کرکٹ سے ہی کچھ واپس کرنا چاہتا ہوں، اس لیے میں اپنی ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرتا ہوں۔

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے یہ امدادی رقم پاکستان کے متاثرہ لوگوں کے کام آسکیں گی۔

بین اسکٹوکس نے ٹوئٹ کے کیپسن میں امداد کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے جھنڈا اور دل کے اسٹیکر بھی شئیر کیے ہیں۔