پاکستان کی ایک اور سپیڈ گن کو نظر لگ گئی

پاکستان کے نوجوان بولر نسیم شاہ کی ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

نسیم شاہ دائیں کندھے کی تکلیف کے شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث انہوں نے ملتان میں ٹریننگ سیشن میں بولنگ بھی نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ نے احتیاطاً بولنگ نہیں کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نسیم شاہ کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا۔

3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔