برطانیہ میں نرسنگ کی ایک صدی بعد پہلی ہڑتال

برطانیہ میں نرسنگ کی 106 سال کی تاریخ کی پہلی ہڑتال شروع ہوگئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں نرسنگ عملہ تنخواہوں کے معاملے پر دو روزہ ہڑتال پر چلا گیا۔

تنخواہوں میں اضافے کی خاطر کی جانے والی نرسز کی یہ ہڑتال صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی، نرسز نے تنخواہوں کے معاملے پر 20 دسمبر کو واک آؤٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نرسز کی دو روزہ ہڑتال کے دوران عملہ زندگی بچانے اور کچھ ہنگامی نوعیت کی خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ نرسز نے تنخواہوں میں 19 فیصد فوری اضافے کا مطالبہ کر رکھاہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ نرسز کا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ پورا نہیں کیا جاسکتا۔