بھارت کا جنگی جنون برقرار

بھارتی جنگی جنون جاری، جوہری صلاحیت سے لیس اگنی 5 میزائل کا تجربہ کرلیابھارت کا جنگی جنون جاری ہے اور جوہری صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگنی فائیو میزائل تجربہ گزشتہ رات بھارتی ریاست اڈیشا کے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔

اگنی 5 بیلسٹک میزائل پانچ ہزار کلومیٹر تک کےفاصلے پر ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلے سے طے شدہ تجربہ ہے اور تجربے سے پہلے پروٹوکول کے تحت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت نے ایسے وقت میں میزائل تجربہ کیا ہے جب دو روز قبل ہی بھارتی ریاست اروناچل پردیش کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارتی اور چینی فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں متعدد بھارتی اہلکار زخمی ہوئے۔