کراچی ٹیسٹ کے دوران ہیلمٹ نے اولی پوپ کو بڑے حادثے سے بچالیا

انگلینڈ کے بیٹر اولی پوپ فیلڈنگ کے دوران ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے ممکنہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

کراچی ٹیسٹ کے دوران ایک موقع پر پاکستان کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں ، آغا سلمان اور نعمان علی بیٹنگ کررہے تھے۔

جیک لیچ نے نعمان علی کو گیند کرائی جو انہوں نے زوردار انداز میں شارٹ لیگ کی جانب سوئپ کی۔

بال سیدھی وہاں کھڑی فیلڈر اولی پوپ کے ہیلمٹ پر لگی۔

گیند کی رفتار اس قدر زیادہ تھی کہ ہیلمٹ کو نقصان پہنچا۔ صورت حال بھانپتے ہوئے انگلینڈ کے معالج فوری طور پر میدان میں آئے اور انہوں نے اولی پوپ کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ 2014 میں اّسٹریلیا کے بیٹر فلپ ہیوز بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔