چلی میں شدید گرمی کا راج، جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

چلی میں شدید گرمی کا راج، ہیٹ ویو سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا، شدید گرمی سے جنگلات میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک چلی میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے سترہ ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا، سیکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

چلی کے دارالحکومت سانٹیاگو پر دھویں کے بادل چھا گئے، آگ کے پھیلاؤ کے باعث ہزاروں شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے۔

سانتیاگو کا پارہ چھتیس ڈگری کو چھو گیا۔ ایک سو گیارہ برسوں میں یہ ایک ریکارڈ ہے۔