ابرار احمد نے پاکستان کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا

کراچی: نوجوان اسپنر  ابرار احمد نے پاکستان کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

ابرار احمد ابتدائی دو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بن گئے۔

خیال رہےکہ ابرار احمد کراچی میں اپنےکیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، نوجوان اسپنر اب تک 15 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں۔

اس سے قبل فضل محمود نےکیریئر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں 14 وکٹیں لی تھیں۔

ابرار  احمد نے انگلینڈکے خلاف ملتان ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لیں جب کہ کراچی میں پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مجموعی طور پر دو ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 24 وکٹیں بھارت کے نریندر ہیروانی نے حاصل کر رکھی ہیں۔