لاہور قلندرز میں شامل قومی کھلاڑیوں کیلئے گاڑیوں کے تحفے

لاہور قلندرز کی جانب سے فرنچائز کے لیے کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں کو ستاروں کو گاڑیوں کے تحفے دیئے جائیں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان جب کہ فخر زمان کو فرنچائز نے پلاٹینم کیٹگری میں پک کیا ہے، اسی طرح حارث روؤف کو لاہور قلندرز ہی کی دریافت کہا جاتا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو گاڑیاں تحفے میں دی جارہی ہیں۔

فخر زمان کو ہونڈا سٹی، شاہین شاہ آفریدی کو ٹویوٹا ریو ڈبل کیبن اور حارث روف کو 2022 کے ماڈل کی ہونڈا سوک بطور تحفہ دی جائے گی۔