ارجنٹینا کی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال، سڑکوں پر شائقین کا سیلاب امڈ آیا

فٹبال کے سلطان میسی ٹیم کے ہمراہ ٹرافی لےکر اپنے وطن ارجنٹینا پہنچ گئے جہاں ان کے شاندار استقبال کے لیے سڑکوں پر شائقین کا سیلاب امڈ آیا۔

ورلڈکپ فٹبال کی فاتح ٹیم میسی کی قیادت میں اپنے وطن ارجنٹینا پہنچی، فاتح ٹیم کےکپتان اور ہیرو میسی ورلڈکپ فٹبال کی ٹرافی تھامے ہوئے تھے۔

دارالحکومت بیونس آئرس کی سڑکوں پر ٹیم کااستقبال کرنےکے لیے عوام کا سمندر امڈ آیا، شائقین نے میسی اور ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور رقص کرتے رہے۔

خیال رہےکہ ارجنٹینا نے اتوار کو قطر میں ہونے والے فیفاورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلےکے بعد فرانس کو ہرا کر تیسری بار عالمی کپ اپنے نام کیا ہے۔

ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں ارجنٹینا کی حکومت نے آج ملک میں عام تعطیل کا اعلان بھی کررکھا ہے۔