آئی سی سی نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ ملک قرار دیدیا

کراچی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او جیف الارڈیس نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔ بین الاقوامی شائقین کو پاکستان آکر سیریز دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

 آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈیس نے پی سی بی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے، شائقین کرکٹ سیریز دیکھنے کیلئے سفر کرکے پاکستان آئے ہیں۔

 نیوزی لینڈ ٹیم بھی کچھ دنوں تک پاکستان آرہی ہے، خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تواتر کے ساتھ واپس آرہی ہے۔