آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری،بابراعظم دوسرے نمبر پر آگئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نےٹیسٹ پلیئرز  کی رینکنگ جاری کردی۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبو شین پہلےنمبر پر برقرار ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےہیں۔

ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں تیسرا نمبر آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ہے اور آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ تین درجےترقی کے بعد چوتھےنمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کےجو روٹ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے وہ پانچویں نمبر پر چلےگئے جب کہ  انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس تین درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے اور ہیری بروک 12 درجے ترقی کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے۔

بولرز ٹیسٹ رینکنگ:

بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے اور  انگلینڈ کےجیمز اینڈرسن دوسرے جب کہ  مرباڈا تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کےرویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔