نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان روانہ، کل صبح کراچی آمد متوقع

  • آک لینڈ: دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ نے ٹم ساؤتھی کی قیادت میں اڑان بھرلی۔
  • نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے کراچی سے کے لیے روانہ ہوا ہے، جو براستہ دبئی پاکستان پہنچے گا۔
  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کل صبح کراچی آمد طے ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ تین جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔
  • دوسرے مرحلے میں ون ڈے سیریز کے لیے کیوی ٹیم کے ارکان پاکستان آئیں گے۔ ون ڈے میچز دس، بارہ اور چودہ جنوری کو شیڈول ہیں جو شہر قائد میں ہوں گے۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان کین ویلیمسن ہیں۔