کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور: وزیراعظم اورپاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہبازشریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزیراعظم کی طرف سے  پی سی بی کے معاملات چلانے کیلیے تشکیل دیدی گئی کمیٹی سے متعلق  وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

کمیٹی کے ارکان میں شاہد آفریدی شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر،ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔

کمیٹی پی سی بی کا 2014کا آئین بحال کرنے کیلئے  کام کرے گی اور 120روز میں اپنا کام مکمل کرے گی۔