پاکستان ایک اچھی ٹیم ہےاُن کو شکست دینا آسان نہیں،کوچ گیری

   نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں واش آؤٹ کی شکست کے باوجود پاکستان کو کمزور حریف نہیں سمجھتے۔

کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز نیوزی لینڈ سے بہت مختلف ہیں، ہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکواڈ منتخب کریں گے۔حالیہ کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں ناگزیر تھیں،

ہمیں اپنے اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے نوجوان کھلاڑیوں سے بہت اچھی توقعات ہیں، امید ہے کہ وہ دورہ پاکستان میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

کیوی کوچ نے کہا کہ اسپنر ابرار احمد بہت زبردست بولنگ کررہے ہیں،ٹرینٹ بولٹ ہماری ٹیم کے ساتھ نہیں لیکن ہماری تمام تر توجہ اپنےدستیاب کھلاڑیوں پر ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں واش آؤٹ کی شکست کے باوجود پاکستان کو ہرگز کمزور نہیں سمجھتے۔ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے اور کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

گیری اسٹیڈ نے مزید کہا کہ کین ولیمسن نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ خود کیا، ولیمسن نے 6 سال ہر فارمیٹ کی کپتانی کی البتہ نئے کپتان ٹم ساؤتھی ٹیم میں نئی اپروچ لے کرآئیں گے۔