ثناء میر کا انتظامی کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے انکار

قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی انتظامی کمیٹی کے عہدے کا چارج نہ سنبھالنے کا اعلان کردیا۔

 قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر ثناء میر نے آگاہ کیا کہ میں منجمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا تاہم میں فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشنز (فیکا) میں فرائض سر انجام دے رہی ہوں اس لیے ذمہ داری ادا نہیں کرسکوں گی، ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے مبارکباد دی۔

قبل ازیں وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، جس میں ثناء میر کا نام بھی قابلِ ذکر ہے۔

کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہیں جبکہ شکیل شیخ، گل زادہ، عائز سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، نعمان بٹ، شاہد آفریدی، شفقت رانا، ہارون رشید، مصطفی رمدے اور چوہدری عارف سعید کے نام بھی شامل ہیں۔