فاسٹ بالر حارث روف کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر حارث روف کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

 قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کے نکاح کی تقریب کل اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر اور لاہور قلندرز ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف اور ان کی ہونے والی اہلیہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

شاہیں شاہ آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ کرے آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔