شاہنواز، ساجد اور حمزہ کے انتخاب میں میری مشاورت شامل تھی، بابراعظم

  کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تین چار روز کے دوران بورڈ کافی چیزیں تبدیل ہوٸی ہیں بطور پروفیشنل آپ کو ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے البتہ ہمارا کام ہے گراٶنڈ میں پرفارم کرنا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ موجودہ تبدیلوں میں ہمارا فوکس میدان میں کارکردگی پر ہے، انگلینڈ کے خلاف اچھا نہ کھیل سکے، کوشش ہوگی کم بیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فائنل الیون ابھی نہیں بنائی، چیف سلیکٹر آرہے ہیں، اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ گزشتہ روز جو 3 کھلاڑی سلیکٹ ہوٸے اس میں میری مشاورت شامل ہے، بیٹنگ ہماری قوت ہے تاہم بالرز فٹ ہونا بھی خوش آئند ہے، ٹیم کیلئے جو بہتر ہوگا وہی ٹیم سلیکٹ کریں گے۔

بابراعظم نے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح صحافی ٹرینڈ چلاتے ہیں اسی طرح کھلاڑی بھی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، جب آپ ہارتے ہیں تو آپ کی خامیوں پر بات ہوتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ باہر بیٹھ کر چیزیں آسان لگتی ہیں لیکن گراؤنڈ میں سب مختلف ہوتا ہے، کپتانی جانے کا کوٸی پریشر نہیں ،اللہ یہاں تک لایا ہے آگے بھی وہی لے کر جاٸے گا۔