گلوکار علی گل پیر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نکاح کی خبر دی، انہوں نے اپنی منگیتر عظیمہ کو شریکِ حیات بنایا۔
انہوں نے پیغام میں لکھا کہ ایک جیون ساتھی اور ایسا پیار کرنے والا خاندان ملنے پر شکر گزار ہوں۔
علی گل پیر کی شادی پر پاکستان فلم اور ٹی وی کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ ماہرہ خان، انوشے اشرف، علی کاظمی، ژیالے سرحدی، احمد علی بٹ اور دیگر نے مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ علی گل پیر اور عظیمہ ناخدا نے جنوری 2022ء میں منگی کی تھی۔