ڈیرل مچل کی جمائی نے بابر کا کیچ چھڑوادیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان بابر اعظم نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن کپتان کی اس شاندار اننگز میں ان کا 12 رنز  پر ڈراپ ہونے والا کیچ بھی شامل  ہے جو ڈیرل مچل سے چھوٹا۔

نیوزی لینڈ کی فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کا 12 رنز پر کیچ چھوڑنے والے فیلڈر ڈیرل مچل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ڈیرل کو بابر کا کیچ چھوڑنے سے قبل فیلڈنگ پر جمائی لیتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے اگلے ہی لمحے ڈیرل بابر کا کیچ پکڑنے میں ناکام ہوگئے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، کامران ہاشمی نامی صارف نے بابر کے کیچ ڈراپ ہونے کو قدرت کا نظام قرار دیا ، ایک صارف نے مچل کا شکریہ ادا کیا تو ایک نے مچل کو سست کیوی قرار دیا۔

کئی سوشل میڈیا پر صارفین اس بات پر متفق نظر آئے کہ بابر کا کیچ بہت آسان تھا شاید جمائی اور نیند کے باعث فیلڈر سے کیچ چھوٹ گیا۔

اس موقع کے بعد بابر پہلے ٹیسٹ کے روز ناٹ آؤٹ جبکہ دوسرے روز 161 پر آؤٹ ہوئے۔