رونالڈو کے لیے گرل فرینڈ کی جانب سے ’رولز رائس‘ کا قیمتی تحفہ

لزبن: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ اچانک قیمتی تحفہ ملنے پر خوش ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کوان کی دوست جارجینا روڈریگوزنے کرسمس کے موقع پر قیمتی رولز رائس کا تحفہ دیا۔

رونالڈو قیمتی کار دیکھ کر پہلے توحیران ہوئے اور پھر خوش ہوگئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گاڑی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی دوست کا شکریہ ادا کیا۔رونالڈو اور ان کی دوست جارجیا 2016  سے ایک ساتھ ہیں توان کے دو بچے ہیں۔