کراچی ٹیسٹ; نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 159 رنز کی برتری

  کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 597 رنز بنالیے اور قومی ٹیم پر 158 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اور ایش سوڈھی نے اننگز کا آغاز کیا، کین سنچری مکمل کرکے کریز پر موجود ہیں۔

کیوی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 440 رنز بنالیے تھے۔

پاکستان کے سلمان علی آغا بدستور بیمار ہیں اور آج بھی فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، حسن علی ان کی جگہ فیلڈنگ کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مکمل فٹ ہونے کے بعد میدان میں موجود ہیں۔